چین نے تائیوان کی فوجی مدد پر7 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
بیجنگ(اے ایف پی)چین نے واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کو 50کروڑ 70ہزار ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کی گزشتہ ہفتے منظوری کے بعد سات امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ بیان میں واشنگٹن کے 2025 کے دفاعی بجٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں تائیوان کے ساتھ سکیورٹی تعاون بھی شامل ہے ۔ وزارت نے کہا بیجنگ امریکی دفاعی کمپنیز کے ساتھ ساتھ کینیڈا اور آسٹریلیا کی ذیلی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دے گا۔