کویت :ملٹی نیشنل کمپنیز پر 15 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

کویت :ملٹی نیشنل کمپنیز پر 15 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

کویت سٹی (اے پی پی)کویت نے ملٹی نیشنل کمپنیز پر یکم جنوری 2025 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی ۔

 کویتی نائب وزیر اعظم شریدہ عبداﷲ نے بتایا کہ ایک سے زائد ممالک میں تجارتی سرگرمیوں سے منسلک ملٹی نیشنل کمپنیز پر ٹیکس کا اطلاق کیا جارہا ہے ۔ ضوابط کی منظوری عالمی ٹیکس قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے جس کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی سے بچنا اور ٹیکس ریونیو کو دوسرے ممالک میں بھیجنے سے روکنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں