جسمانی اعضا عطیہ کرنے پر 200 سعودی شہریوں کیلئے شاہی تمغہ
ریاض(اے پی پی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے جسمانی اعضا عطیہ کرنے پر 200 سعودی شہریوں کو تیسرے درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دے دی۔
جسمانی اعضا عطیہ کرنے والوں میں سعودی مرد و خواتین شامل ہیں جنہوں نے زندگی میں یا دماغی طور پر موت کی صورت میں جسمانی اعضا عطیہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ واضح رہے سعودی عرب میں متعدد بارخون کاعطیہ کرنے پر بھی شاہی تمغہ دیا جاتا ہے ۔