ویتنام :منشیات سمگلنگ کے جرم میں 27افراد کو سزائے موت
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام کی ایک عدالت نے 27 افراد کو ہیروئن، کیٹامائن اور میتھمفیٹامائن سمیت 600 کلو سے زیادہ منشیات سمگلنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنادی ۔۔۔
گینگ لیڈر اور مشہور منشیات سمگلر خاتون وہوانگ انہ عرف اوان ہا بھی موت کی سزا پانے والوں میں شامل ہے ۔ 35 رکنی سمگلنگ ٹیم نے مارچ 2018 سے نومبر 2022 کے درمیان کمبوڈیا سے ویتنام میں 626 کلو منشیات سمگل کی۔ گینگ کے آٹھ ارکان کو 20 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا سنائی گئی۔