برطانیہ :شدید دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث گیٹوک، ہیتھرو اور مانچسٹر میں کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں، ایئر پورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے ۔