بنگلہ دیش: بغاوت ،توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ہندو رہنما کی ضمانت مسترد

بنگلہ دیش: بغاوت ،توہین  مذہب کے الزام میں گرفتار  ہندو رہنما کی ضمانت مسترد

چٹاگانگ (اے ایف پی)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بغاوت اور توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ہندو رہنما چنموئے کرشنا داس کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

ملزم کو نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔سکیورٹی فورسز نے ملزم پر بنگلہ دیشی جھنڈا جلانے اور بغاوت کے الزامات لگائے ہیں ۔یاد رہے نومبر میں ہندو اقلیت کے احتجاج کے دوران بھکشو کے پیروکاروں پر ایک سرکاری وکیل سیف الاسلام کو قتل کرنے کا الزام ہے ،اس مقدمے میں 58 ہندو وکلا بھی ملزم ہیں جن پر توڑ پھوڑ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں