سعودی عرب نے نام نہاد ’گریٹر اسرائیلی ریاست ‘ کا نقشہ مسترد کردیا
ریاض(اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے نام نہاد ‘گریٹر اسرائیلی ریاست ’ کے جعلی اور خود ساختہ نقشوں کی سوشل میڈیا پر اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ۔
اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کئے گئے نقشوں میں اردن، لبنان اور شام کے کچھ حصوں کو اسرائیلی سرحدوں میں دکھایا گیا ۔سعودی عرب نے کہا کہ اس طرح کے اقدام غاصبانہ تسلط کو مستحکم کرنے ،ریاستوں کی خودمختاری پر کھلے عام حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے اسرائیلی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔