سری لنکا:اسلام کی توہین کرنے پر بدھ رہنما کو 9ماہ قید

سری لنکا:اسلام کی توہین کرنے  پر بدھ رہنما کو 9ماہ قید

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی عدالت نے بدھ رہنما گالاگوداتے گناناسارا کو اسلام کی توہین کرنے اور مذہبی نفرت پھیلانے کے جرم میں 9 ماہ قید کی سزا سنا دی ۔

یہ دوسرا موقع ہے جب بدھ رہنما کو مسلمانوں کے خلاف بیان بازی پر جیل بھیجا گیا ۔ گناناسارا  پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر جیل جا چکے ،وہ 4 سالہ سزا کے دوران ضمانت پر رہا ہوئے تھے ۔ ادھر سری لنکا کی بحریہ نے ملک کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑ کر 10افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں