ترکیہ:خاتون رکن پارلیمنٹ کا صدر اردوان کے ہاتھ کو بوسہ، ویڈیو وائرل
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کی حکمران جماعت کی رکن پارلیمنٹ صدا ساری باش نے صدر اردوان کے ہاتھ کو بوسہ دیا اور ماتھے پر رکھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
کچھ صارفین نے ترک صدر کے ردعمل کی طرف اشارہ کیا جنہوں نے رکن پارلیمنٹ کے رویے پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔بعض صارفین نے رکن پارلیمنٹ کے رویے کو پارٹی لیڈر کے سامنے سجدہ ریز ہونے کے مترادف قرار دیا۔عوام کی بڑی تعداد نے اردوان کی جانب سے رکن پارلیمنٹ کو دئیے گئے 200ترک لیرا کابھی مذاق اڑایا۔