کویت:سابق وزیر داخلہ کوکرپشن پر 14 سال قید ،ایک کروڑدینارجرمانہ

کویت:سابق وزیر داخلہ کوکرپشن پر  14 سال قید ،ایک کروڑدینارجرمانہ

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت میں وزرا کی خاص عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کو کرپشن پر 14 سال قید اورایک کروڑ دینارجرمانے کی سزا سنادی ۔

 عدالت نے شیخ طلال الخالد کو ایک مقدمے میں 95لاکھ دینارحکومتی فنڈ میں واپس جمع کرانے کا پابند کیا جبکہ ایک دوسرے کیس میں انہیں 5 لاکھ دینار حکومتی خزانے میں جمع کرانے ہونگے ۔ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح وزارت داخلہ سے قبل وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے ،دونوں وزارتوں میں کرپشن پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں