برطانیہ :سارہ شریف کے والدین کی سزاؤں میں کمی کیلئے اپیل مسترد

برطانیہ :سارہ شریف کے والدین  کی سزاؤں میں کمی کیلئے اپیل مسترد

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی عدالت نے مقتولہ سارہ شریف کے والدین کی سزاؤں میں کمی کیلئے اپیل مستردکردی، ۔

 رائل کورٹ آف جسٹس میں اپیل کی سماعت تین ججز نے کی۔لندن کی کریمنل کورٹ اولڈ بیلی کی عدالت نے گزشتہ برس دسمبر میں سارہ شریف کے قتل کے جرم میں والد عرفان شریف کو 40 برس، سوتیلی والدہ بینش بتول کو 33 اور چچا فیصل ملک کو 16 برس قید کی سزا سنائی تھی۔خیال رہے سارہ شریف والدین کے ہاتھوں تشدد کے سبب اگست 2023 میں جاں بحق ہو گئی تھی ،بچی کی موت کے چند گھنٹوں بعد عرفان شریف فیملی کے ہمراہ پاکستان فرار ہوگیا تھا، 13 ستمبر 2023 کو برطانیہ حوالگی پر ان کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں