امریکا :پالتو کتے سے گولی چل گئی، زخمی ہونیوالا مالک چل بسا

امریکا :پالتو کتے سے گولی چل  گئی، زخمی ہونیوالا مالک چل بسا

میمفس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں پستول سے کھیلنے کے دوران پالتو کتے سے گولی چل گئی۔

 جو بستر پر سوئے مالک کو لگ گئی۔دوران علاج گزشتہ روز زیادہ خون بہہ جانے کے باعث مالک چل بسا۔خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز امریکی شہری اپنی پارٹنر کے ساتھ سویا ہوا تھا ۔پالتو کتا پستول سے کھیلنے لگا ، اس دوران کتے کا پاؤں ٹریگر میں پھنس گیا ، اس دوران گولی چل گئی جو مالک کی ران میں لگ گئی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں