شریف اللہ کابل ایئر پورٹ دھماکے کا مرکزی منصوبہ ساز نہیں:ایف بی آئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آئی کی تحقیقات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے سے گرفتار داعش کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کابل ایئرپورٹ دھماکے کا مرکزی منصوبہ ساز نہیں۔
۔ایف بی آئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شریف اللہ کو داعش خراسان نے حملے سے پہلے جاسوسی اور حملہ آور کو کابل ایئرپورٹ کا محفوظ راستہ فراہم کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ ورجینیا کی وفاقی عدالت نے شریف اللہ کو مزید حراست میں رکھنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے شریف اللہ کو گزشتہ ہفتے پاکستان سے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا، اس پر 2021 کے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں معاونت کا الزام ہے ، حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
شریف اللہ