ناروے کی ملکہ سونجا دل کے عارضے میں مبتلا ،کل پیس میکر لگایاجائیگا

اوسلو(اے ایف پی)ناروے کی 87سالہ ملکہ سونجا کو دل کے عارضے کے باعث کل پیس میکر لگایاجائے گا ۔۔۔
ملکہ چند روز سے دل کی بے قاعدگی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں ۔ سونجا کے 87سالہ شوہر کنگ ہیرالڈ کو بھی مارچ میں ایک پیس میکر لگایا گیا تھا جب وہ ملائیشیا میں ایک نجی تعطیلات کے دوران انفیکشن کا شکار ہو گئے تھے ۔