ایران :سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 جج جاں بحق،1زخمی

ایران :سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 جج جاں بحق،1زخمی

تہران(اے ایف پی،دنیا نیوز)ایران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے بتایا ۔۔

کہ بعد ازاں  حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، جج علی رازینی پر 1998 میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ۔بیان میں کہا گیا قتل کے پیچھے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہوئے ۔ حملہ آور سپریم کورٹ کے سامنے کسی بھی مقدمے میں ملوث نہیں تھا، ملزم کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر حکام نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں