او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

 او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

جدہ(این این آئی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سے جدہ میں ملاقات کی ۔

جس میں او آئی سی رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر تجارت نے او آئی سی کے ساتھ پاکستان کے گہرے روابط کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مسلم دنیا میں اقتصادی اور سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں انتہائی اہم ہیں۔ وزیر تجارت نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو جدہ انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں