بھارت :اسرائیلی و امریکی خواتین کے بعد برطانوی لڑکی سے بھی زیادتی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اسرائیلی و امریکی خاتون کے بعد برطانوی لڑکی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
برطانوی لڑکی سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بھارتی شخص سے ملنے دہلی آئی تھی جسے مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو ریپ کیس میں گرفتار کر لیا۔یاد رہے چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی و امریکی خواتین سیاحوں کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آیا تھا۔