ہولی کا رنگ پھینکنے سے روکنے پر ہندوانتہاپسندوں نے نوجوان کوقتل کردیا

جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں ہولی کا رنگ پھینکنے سے روکنے پر ہندوانتہاپسندوں نے 25 سالہ نوجوان ہنس راج کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم اشوک، ببلو اور کالو رام کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ہنس راج مقامی لائبریری میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔اس دوران ملزم وہا ں پہنچ گئے ،انہوں نے رنگ پھینکنے کی کوشش کی۔ منع کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔دو لڑکوں نے ہنس راج کو گرا کر قابو کیا ، تیسرے نے گلا گھونٹ دیا۔