داعش رہنماعبداللہ مکی کو ہلاک کر دیا:عراقی وزیر اعظم
بغداد(اے ایف پی)عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے داعش کے سینئر رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفاعی کو ہلاک کر دیا ۔
انہوں نے کہا عبداللہ مکی عراق اور دنیا کے خطرناک ترین دہشتگردوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا،وہ شام اور عراقی صوبوں میں داعش کا نام نہاد گورنر تھا۔