ٹرمپ کی پالیسی کو دھچکا، ہزاروں برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم
سان فرانسسکو (اے ایف پی)ٹرمپ اور ایلون مسک کی پالیسی کو دھچکا، کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ہزاروں برطرف کئے گئے ملازمین کو بحال کرے ۔
جج ولیم السپ نے سان فرانسسکو میں ہونے والی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا،عدالت نے کہا محکمہ دفاع، محکمہ امور سابق فوجی، زراعت، توانائی، داخلہ اور خزانہ میں حالیہ ہفتوں میں برطرف کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق اب تک تقریباً 25ہزاروفاقی ملازمین کو نوکری سے نکالا جا چکا ،جج نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے تفصیلی فیصلے میں دیگر اداروں پر بھی اس فیصلے کا اطلاق کر سکتے ہیں۔