امریکا:سینیٹ سے حکومتی اخراجات کا بل منظور شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا

واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی سینیٹ نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کر لیا جس کے بعد حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔
امریکی سینیٹ میں یہ بل46 کے مقابلے میں 54 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان نے بھی یہ بل کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا۔سینیٹ میں ڈیمو کریٹک پارٹی میں بل کی حمایت یا مخالفت کے معاملے میں اختلافات سامنے آئے تھے ۔ بل کی منظوری سے اگلے چھ ماہ تک امریکی حکومت کو فنڈنگ مل سکے گی۔ تاہم یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً سات ارب ڈالر کم ہے ۔