مقدونیہ:کنسرٹ کے دوران آتشزدگی 59افراد ہلاک، 155 زخمی

مقدونیہ:کنسرٹ کے دوران آتشزدگی 59افراد ہلاک، 155 زخمی

سکوپجے (اے ایف پی)جنوب مشرقی یورپی ملک شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں کنسرٹ کے دوران آگ لگ گئی جس کے باعث 59 افراد ہلاک،155 زخمی ہوگئے ۔

  مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 کی شناخت ہوگئی ہے ۔ مرنے والوں میں سے بیشتر افراد مقامی ہیں۔ وزیر داخلہ پینس توسکووسکی نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی تحقیقات کیلئے چار افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں