امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کا مواخذہ کرنے سے انکار

واشنگٹن (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کے خلاف حکم جاری کرنیوالے جج کا مواخذہ کرنے سے انکار کردیا۔
صدر ٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کیخلاف حکم جاری کرنیوالے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز کا مواخذہ کیا جائے ۔جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حالت جنگ کے دور کی متنازعہ اتھارٹی استعمال کرکے وینزویلا کے گینگ اراکین کو اس وقت تک ڈیپورٹ نہ کریں جب تک کہ کارروائی جاری ہے ۔ادھرامریکا کی وفاقی عدالت کے جج تھیوڈور چانگ نے امریکا کے استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج اور ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ادارہ کیخلاف مزید اقدامات کرکے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔