پاکستان خوش ممالک میں مزید ایک درجے پیچھے چلا گیا

اقوام متحدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔۔۔
فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ۔ فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے ، پڑوسی ملک بھارت 118 ویں نمبر پر ہے ۔ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں بالترتیب فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، سویڈن، نیدرلینڈز، کوسٹا ریکا، ناروے ، اسرائیل، لکسمبرگ، میکسیکو شامل ہیں ۔سب سے کم خوش ملک افغانستان رہا جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے ۔