مسجد نبویؐ میں 4ہزار افراد کو اعتکاف کی سعادت حاصل

مسجد نبویؐ میں 4ہزار افراد کو  اعتکاف کی سعادت حاصل

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد نبویؐ میں 4ہزار افراد کو اعتکاف کی سعادت حاصل ہو گئی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ  نے کہا ہے کہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے پر دنیا کے 120 ممالک سے تعلق رکھنے والے 4ہزار مرد اور خواتین معتکفین کا استقبال کیا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات میں معتکفین کیلئے مختص سروس آفس، سامان رکھنے کے لاکر، طبی کلینکس، ابتدائی ہنگامی امداد، کئی زبانوں میں ترجمے کی خدمات، علمی دروس، سحر، افطار اور رات کے کھانے کے سلسلے میں جامع ضیافت، موبائل چارجنگ کی سہولت اور ہر معتکف کے لیے ذاتی نگہداشت کی اشیاء پر مشتمل پاؤچ شامل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں