مفرور وزیراعظم کی پارٹی پر پابندی نہیں لگائی جائے گی:بنگلہ دیشی حکومت

مفرور وزیراعظم کی پارٹی پر پابندی نہیں  لگائی جائے گی:بنگلہ دیشی حکومت

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نگران حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ ایسے افراد جن پر قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طلبا نے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے انتخابات سے قبل حسینہ کی پارٹی پر پابندی لگائی جائے ۔یاد رہے گزشتہ سال اگست میں طلبا کی قیادت میں انقلاب کے بعد شیخ حسینہ بھارت فرار ہو گئی ہیں ۔اخبار پرتھم الو کے مطابق طالب علم رہنما ناصر الدین پٹواری نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ پارٹی پر پابندی لگانے میں ناکامی بنگلہ دیش کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں