ایک امریکی ڈالرکے 10لاکھ39 ہزار ریال ،ایرانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار

ایک امریکی ڈالرکے 10لاکھ39 ہزار  ریال ،ایرانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار

تہران(آئی این پی )امریکی پابندیوں اور معاشی بحران کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر بدترین گراوٹ کا شکار ہو گئی اور پہلی بار ایک امریکی ڈالر 10 لاکھ 39ہزارایرانی ریال سے تجاوز کر گیا۔

ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی زیادہ سے زیادہ دباؤ مہم کے باعث ریال کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے ۔صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط بھیج کر خبردار کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مذاکرات یا فوجی طاقت سے روکا جائے گا تاہم خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو چالاکی قرار دے کر مسترد کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں