ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ۔۔۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے زونگ شانسان اور ٹین سینٹ کے شریک بانی پونی ما ہواٹینگ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔زینگ یامنگ 57.5 ارب ڈالرز کے ساتھ چین کے امیر ترین جبکہ ایشیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔41 سالہ سافٹ وئیر انجینئر کی دولت میں رواں سال کے دوران 13.6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ، وہ مجموعی طور پر دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص ہیں۔