نائیجیریا :نامعلوم افراد کا کئی دیہات پر حملہ ،50ہلاک

ابو جا، جوس(اے ایف پی)نامعلوم حملہ آوروں نے نائیجیریا کی سطح مرتفع ریاست میں 50 افراد کو ہلاک کر دیا ۔
ریڈ کراس نے بتایا کہ مذہبی طور پر ملے جلے علاقے میں تشدد کی تازہ ترین جھڑپ میں 22افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ریڈ کراس کے مطابق بوکوس کے علاقے میں زیکے اور کماکپا کے دیہات پر اتوار کو رات گئے حملہ کیا گیا ۔اس علاقے میں کئی بار مسلمان چرواہوں اور عیسائی کسانوں کے درمیان لڑائی ہو چکی ،حملہ آوروں نے زیکے میں 8جبکہ کماکپا گاؤں میں 42 افراد کو ہلاک کیا۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔