13سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کا آج ڈھاکہ میں مشاورتی اجلاس

13سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کا آج ڈھاکہ میں مشاورتی اجلاس

ڈھاکہ(آئی این پی)پاکستان اوربنگلہ دیش کا سیاسی مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا ،سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکہ پہنچ گئیں۔

دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے ۔ مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوئوں پر گفتگو متوقع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں