سرٹیفکیٹ کی بنیا د پر ٹرانس جینڈر عورت نہیں کہلوا سکتا،قانونی تعریف پیدائشی جنس پرمبنی :برطانوی سپریم کورٹ

لندن (اے ایف پی)برطانوی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ عورت کا سرٹیفیکٹ رکھنے والا ٹرانس جینڈر فرد قانونی طور پر عورت نہیں ہو سکتا،5ججوں کے متفقہ فیصلے میں کہا گیاہے۔۔
کہ جنس کی قانونی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی جنس پر مبنی ہے ۔ یہ ایک ایسا تاریخی عدالتی فیصلہ ہے ، جس کے ٹرانس جینڈرز کے حقوق سے متعلق جاری تلخ بحث پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔ مساوات ایکٹ 2010 میں عورت اور جنس کی اصطلاحات سے مراد ایک حیاتیاتی عورت اور حیاتیاتی جنس ہے ،یہ ایکٹ ٹرانس جینڈر افراد کو امتیازی سلوک کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔