امریکا سے معاہدے کیلئے پرامید ، یورینیم افزودگی پربات نہیں ہوگی، ایران

امریکا سے معاہدے کیلئے پرامید ، یورینیم افزودگی پربات نہیں ہوگی، ایران

تہران ،ویانا(اے ایف پی)ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکا کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ہو سکتا ہے ۔

ایران کی سرکار ی نیوز ایجنسی آئی آراین اے کے مطابق ایرانی صدر کا کابینہ کے اجلاس میں کہنا تھاکہ ہم رواں ہفتے کے آخرمیں ہونیوالے مذاکرات سے پرامید ہیں ۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے تحت یورینیم کی افزودگی قبول شدہ معاملہ ہے ،ہم ممکنہ خدشات کے جواب میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن افزودگی کا مسئلہ ناقابلِ گفت و شنید ہے ۔اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہاہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہونا زیادہ دور نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں