امریکی ٹیرف سے عالمی تجارت میں 1.5فیصدکمی متوقع

جنیوا(اے ایف پی)عالمی تجارتی تنظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن )نے کہاہے کہ امریکی ٹیرف کے باعث رواں سال عالمی تجارت میں 0.2سے 1.5فیصد کمی کی توقع ہے ۔
ڈبلیو ٹی او نے خبر دارکرتے ہوئے کہاکہ تجارتی پالیسی کے ارد گرد کی غیر یقینی صورتحال کے دنیا کیلئے شدید منفی نتائج ہو سکتے ہیں عالمی تجارت فی الحال 2025 میں 0.2 فیصد گرنے کی توقع ہے تاہم ٹیرف کے شدید منفی خطرات اسے 1.5 فیصد تک لے جاسکتے ہیں ۔