طیارہ اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالا امریکی شہری مسافر کی فائرنگ سے ہلاک

طیارہ اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالا امریکی  شہری مسافر کی فائرنگ سے ہلاک

بالموپان(مانیٹرنگ ڈیسک)براعظم شمالی امریکا کی ریاست بیلیز میں پرواز کے دوران مسلح امریکی شہری نے مسافر طیارہ اغوا کرنے کی کوشش کی۔

چھوٹے طیارے میں 14مسافر سوار تھے جن میں دو امریکی بھی شامل تھے ۔ ان میں سے ایک حملہ آور تھا جس کا نام اکینیلا ساوا ٹیلر تھا ۔ دوران پرواز ٹیلر اچانک اپنی نشست سے اٹھا اور چاقو کے وار کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا جن میں پائلٹ، عملے کا ایک رکن اور ایک مسافر شامل ہے ۔ اس دوران زخمی مسافر نے گولی چلا دی ،حملہ آور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں