امریکا:طیارے کے انجن میں خرگوش پھنسنے سے آگ لگ گئی،ایمرجنسی لینڈنگ

امریکا:طیارے کے انجن میں خرگوش  پھنسنے سے آگ لگ گئی،ایمرجنسی لینڈنگ

نیو یارک (اے پی پی)امریکی ایئر لائن کے طیارے کو ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کولاراڈو کے ڈینور ایئر پورٹ پر پیش آیا۔ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے جہاز کے انجن میں پرواز سے پہلے ایک خرگوش پھنس گیا تھا جس کے باعث جہاز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2023 میں امریکا کے 713 ہوائی اڈوں پر جنگلی حیات کے طیاروں سے ٹکرانے کے 19 ہزار 400 واقعات رپورٹ کئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں