کانگو:کشتی میں آگ لگنے سے 150 افراد ہلاک ،250 لاپتا
کنشاسا(اے ایف پی) کانگو میں ایندھن سے بھری کشتی میں آگ لگنے اور الٹنے سے کم از کم150افراد ہلاک اور 250 لاپتا ہو گئے ۔۔
یہ حادثہ ایکویٹور صوبے کے دارالحکومت موبندکا کے قریب پیش آیا۔آگ لگتے ہی کشتی دریائے کانگو میں ڈوب گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون لکڑی کی بنی کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افرادسوار تھے ، 100افراد کو بچا لیا گیا۔