فنڈز کٹوتی :ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

 فنڈز کٹوتی :ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ  انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

واشنگٹن(اے ایف پی)ہارورڈ یونیورسٹی نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کٹوتی روکنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف وفاقیعدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس حکومت کی اُس کوشش سے متعلق ہے جس میں وہ فنڈنگ کو دباؤ کے طور پر استعمال کر کے ہارورڈ کی علمی خودمختاری پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے ۔واضح رہے ٹرمپ نے حکومتی مطالبات مسترد کرنے پر یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی فنڈنگ منجمد کر دی تھی۔دوسری جانب امریکا کی 100 یونیورسٹیز، کالجز سمیت تعلیمی اداروں کے صدور نے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مشترکہ بیان میں مذمت کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں