روسی صدر سے عمان کے سلطان کی ملاقات ، امریکا ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

ماسکو(اے ایف پی)روسی صدر پیوٹن نے منگل کو ماسکو میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔
روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے ایک بریفنگ میں تصدیق کی ہے کہ ملاقات میں جوہری مذاکرات کے موضوع پر بات ہوئی ہے ۔یاد رہے عمان واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے ۔