اسرائیل کے تعاون سے تیار کر دہ بھارتی میزائل کا تجربہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارتی نیوی نے بحیرہ عرب میں اسرائیل کے تعاون سے تیار کردہ ’آئی این ایس سورت‘ میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو جدید ترین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس سورت نے زمین سے ہوا میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اسرائیل کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔