جوہری مذاکرات کیلئے برلن، پیرس اور لندن جانے کو تیار ، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(اے ایف پی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے جرمنی، فرانس اور۔۔
برطانیہ کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ایکس پر کہاکہ ماسکو اور بیجنگ میں مشاورت کے بعد میں پیرس، برلن اور لندن کے دورے کیلئے تیار ہوں، نہ صرف جوہری معاملے پر بلکہ باہمی دلچسپی و دیگر امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔یاد رہے دو روز قبل ایران نے امریکا کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات 26 اپریل تک ملتوی کر دئیے تھے ۔