ایپل، میٹا پر یورپی یونین کا جرمانہ بھتہ خوری ، وائٹ ہاؤس

 ایپل، میٹا پر یورپی یونین کا  جرمانہ بھتہ خوری ، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(اے ایف پی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا اور ایپل پر یورپی یونین کی جانب سے بھاری جرمانہ معاشی بھتہ خوری کے مترادف ہے ۔۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے کہا کہ معاشی بھتہ خوری کی اس نئی شکل کو امریکا برداشت نہیں کرے گا۔ یا درہے یورپی کمیشن نے بدھ کے روز ایپل پر 50کروڑ یورو جرمانہ عائد کیا جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک میٹا پر بھی ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 20کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ جرمانے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں