امریکا سے بیمار بچے تارکین وطن ماؤں کیساتھ ڈی پورٹ

امریکا سے بیمار بچے تارکین وطن ماؤں کیساتھ ڈی پورٹ

واشنگٹن (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کیوبا میں پیدا ہونے والی ایک ایک سالہ بچی کی ماں اور 2، 4 اور 7 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ ہونڈوراس میں پیدا ہونے والی تین ماؤں کو ملک بدر کر دیا جو غیر قانونی طور پر امریکا کی جنوبی ریاست لوزیانہ میں مقیم تھیں ۔

امریکن سول لبرٹیز یونین، نیشنل امیگریشن پراجیکٹ اور دیگر وکلا کاکہناہے کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے ملک بدر کئے جانیوالوں کو قانونی امداد لینے کا بہت کم موقع ملا ،ہنڈوراس بھیجے گئے دو بچوں میں ایک 4 سالہ کینسر سے لڑنے والا اور ایک 7 سالہ بچہ شامل ہے ۔ لوزیانا کے ایک کیس میں 2 سالہ لڑکی شامل ہے جس کے حوالے سے امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹیری ڈوٹی نے تفتیش کیلئے 16 مئی کو سماعت مقرر کررکھی ہے ۔لڑکی کے والد جو بیٹن روج میں رہتے ہیں، انہوں نے اپنی بیٹی کو امریکامیں رکھنے کی کوشش کی تھی جبکہ آئی سی ای نے دعویٰ کیا کہ ماں چاہتی ہے کہ لڑکی کو اس کے ساتھ ہونڈوراس بھیج دیا جائے ۔ ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں آئی سی ای نے کیوبا میں پیدا ہونے والی ایک سالہ بچی کو ماں ہیڈی سانچیز کیساتھ ملک بدر کر دیا جو دردوں کا شکار ہے اورسانچیز ابھی تک اپنی بیٹی کو دودھ پلا رہی ہے ۔امریکن سول لبرٹیز یونین نے ایک بیان میں ملک بدری کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ماؤں میں سے ایک اس وقت حاملہ ہے جبکہ میٹا سٹیٹک کینسر کے شکار بچے کو بغیر دوا یا طبی مشاورت کے ملک بدر کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں