ایرانی بندرگاہ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65ہو گئی

ایرانی بندرگاہ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65ہو گئی

تہران(اے ایف پی)ایران کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہو گئی ، جنوبی ایرانی صوبے ہرمزگان کے گورنر محمد عشوری نے کہا ہفتے کے روز بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے سے لگنے والی آگ ابھی تک پوری طرح سے نہیں بجھ سکی۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے کہا کہ بندرگاہ پر دھماکاغفلت اور حفاظتی اقدامات میں ناکامی کی وجہ سے ہوا۔ کچھ مجرموں کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ادھر ایرانی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے سربراہ بہزاد اکبری کے مطابق ملک کے انفرااسٹرکچر پر بڑے سائبر کے حملے کو ناکام بنادیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں