نئے پوپ کا انتخاب،کیتھولک کارڈینلز 7مئی کو ملاقات کرینگے

ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھو لک عیسائیوں کے روحانی پیشوا نئے پوپ کے انتخاب کیلئے کیتھولک کارڈینلز 7مئی کو ملاقات کریں گے۔۔۔
ویٹیکن نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ نئے مذہبی رہنما کا انتخاب کرنے کیلئے سسٹین چیپل میں اجلاس ہو گا۔ پوپ فرانسس کی موت کے بعد 252 کارڈینلز کو روم بلایا گیا ہے تاہم صرف 135 ہی کنکلیو میں ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ یاد رہے پوپ فرانسس 21 اپریل کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی تدفین 26اپریل کو کی گئی۔