بھارتی معیشت لڑکھڑانے لگی ، روپے میں 2سال کی بڑی کمی

بھارتی معیشت لڑکھڑانے لگی ، روپے میں 2سال کی بڑی کمی

ممبئی (رائٹرز )بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے بھارتی معیشت پر گہرے اثرات ڈالنا شروع کر دئیے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی روپیہ جمعرات کے روز گزشتہ دو برسوں کی سب سے بڑی گراوٹ کے ساتھ کمزور ہو گیا۔۔

 کاروباری حلقوں کے مطابق، سرحدی کشیدگی نے نہ صرف کرنسی بلکہ بھارت کی سٹاک اور بانڈ مارکیٹس کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔ سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال بڑھنے سے مارکیٹوں میں خوف کا ماحول ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان حالات مزید بگڑتے ہیں تو بھارتی معیشت پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بننے کی کوشش کر رہا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں