مکیش امبانی کو ’’آپریشن سندور‘‘ پر سبکی کا سامنا

نئی دہلی (رائٹرز )بھارت کے معروف صنعت کار اور ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے۔۔
فلمی ادارے جیو سٹوڈیوز نے بھارت کی حالیہ پاکستان مخالف فوجی کارروائی کے کوڈ نام "آپریشن سندور" کو ٹریڈ مارک کرانے کی درخواست واپس لے لی ۔کیونکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل سامنے آیا تھا ۔ریلائنس گروپ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ درخواست غلطی سے ایک جونیئر ملازم نے انتظامیہ کی منظوری کے بغیر جمع کروائی تھی۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان انیردھ شرما نے بھی سوال اٹھایا تھا کہ کیا مکیش امبانی قومی سلامتی کے معاملات سے بھی کاروباری فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟