غزہ:20شہید،حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی رہا کر دیا

غزہ:20شہید،حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی رہا کر دیا

غزہ (اے ایف پی )غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے میں 20افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے بتایا فاطمہ بنت اسد سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت عام شہری مارے گئے ۔

دوسری جانب حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی عیدان الیگزینڈر کوخان یونس میں عالمی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو حملے کے دوران عیدان کو یرغمالی بنایا تھا۔دریں اثنا اسرائیل کی طرف سے غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور خوراک ، پانی و دیگر امدادی اشیا کی ترسیل کو مکمل طور پر روک دینے سے ابتک 57 فلسطینی بھوک سے مر چکے ہیں ۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد آج قطر جائیگا۔اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کو قحط کے سنگین خطرے کا سامنا ہے ،پوری آبادی بھوک سے موت کے خطرہ سے دوچار ہے ۔علاوہ ازیں فلسطینی ہلال احمر کے عملے نے پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں گزشتہ 19 ماہ کی جنگ کے دوران طبی کارکنوں کی شہادت کیخلاف بڑا احتجاجی مارچ کیا۔ ہلال احمر نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے پرغزہ اور مغربی کنارے میں انکے عملے کے 48 ارکان شہید ہو چکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں