برطانیہ :مصری نژاد شخص کو انسانی اسمگلنگ پر 25سال قید
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی عدالت نے مصری نژاد 42 سالہ احمد ایبِدکو انسانی سمگلنگ پر 25 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
مجرم اکتوبر 2022 سے جون 2023 کے درمیان شمالی افریقا سے اٹلی تک 3ہزار800 سے زائد افراد کو خطرناک اور غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے برطانیہ اور یورپ منتقل کرنے میں ملوث پایا گیا۔جج نے کہا مجرم کا اصل مقصد انسانی سمگلنگ سے مالی فائدہ اٹھانا تھا۔ یہ فیصلہ ایک واضح پیغام ہے کہ برطانیہ انسانی سمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔