بھارت :پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 11،پہلگام حملہ اور آپریشن سندور پر تبصرہ کرنیوالے 116 افراد گرفتار
نئی دہلی (اے ایف ،مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکام نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 11 شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستوں سے نو جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ۔
پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادیو نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے دو افراد کو حساس فوجی معلومات افشاکرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔علاوہ ازیں بھارت بھر میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر تبصرہ کرنے والے 116 افراد گرفتار کر لئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ پاک بھارت تنازع کے دوران سوشل میڈیا پر رائے کا اظہار کرنے والے تقریباً 116 انڈین شہریوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔