راجوری، آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک
جموں(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں چرواہوں کے ایک کیمپ پر آسمانی بجلی کے باعث100 سے زیادہ بھیڑ، بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ راجوری کے بدھل سب ڈویڑن میں گزشتہ روز علاقے میں شدید گرج چمک اور ژالہ باری کے دوران پیش آیا ۔